آپ کا اصلی وجود، دوسروں کی آراء اور نظریات کا مرہون منت ہے لیکن یہ بھی ضروری اور سچ نہیں کہ آپ ان آراء اور نظریات کو زندگی بھر اپنائے رکھیں
مصنف اور ترجمہ
مصنف: ڈاکٹر وائن ڈبلیو ڈائر
ترجمہ: ریاض محمود انجم
قسط: 27
یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ: نجی ہسپتال میں آتشزدگی سے 3 نومولود جھلس کر جاں بحق
خود سے محبت اور دوسروں کی محبت
ایک انسان میں پہلے اپنی ذات سے محبت کرنے اور پھر دوسروں کے لیے پیار و محبت کے اظہار کے لیے صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں۔ اپنے لیے دوسروں کے رویوں اور طرز عمل کے باعث اپنی ذات کو بے وقعت اور غیر اہم مت سمجھئے۔ اس رویے کی اپنائیت بہت ہی مشکل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس جونیئر گالف لیگ کے نو نوجوان گالفرز کی مراکش میں شاندار کارکردگی
معاشرتی پیغامات کی اشکال
معاشرے کی طرف سے آپ کو ملنے والا پیغام بہت ہی بھونڈا ہے۔ مثلاً "آپ نے برا رویہ اپنایا ہے" کی بجائے کہا جاتا ہے "تم بہت بڑے لڑکے ہو!" تمہارے رویے کی وجہ سے تمہاری ماں تمہیں پسند نہیں کرتی" کے بجائے کہا جائے گا "تم بہت برا رویہ اپناتے ہو اس لیے ماں تمہیں پسند نہیں کرتی۔"
یہ بھی پڑھیں: بانی نے کہا ہے عوام کے حقوق کا فیصلہ اب سڑکوں پر ہو گا، علیمہ خان کی اڈیا لہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
اپنی اہمیت کا احساس
ان پیغامات کے نتیجے میں آپ یہ سمجھ سکتے ہیں کہ "وہ مجھے اس لیے پسند نہیں کرتی کیوں کہ میں احمق ہوں" لیکن آپ کو چاہیے کہ اس قسم کا رویہ اپنائیں یعنی "وہ مجھے پسند نہیں کرتی، یہ اس کا اپنا فیصلہ ہے اور میں اسے پسند نہیں کرتا، پھر بھی میں خود کو اہم سمجھتا ہوں۔"
یہ بھی پڑھیں: فتح مکہ کے وقت حضرت محمدﷺ نے کیا کلمات ادا کیے تھے اور اس جیت کے بعد پاکستانیوں کو کس بات سے بچنا ہے؟
آر ڈی بینگ کے خیالات
جب ایک شخص خود کو دو سروں کے خیالات کے تابع کر لیتا ہے اور ان خیالات کو اپنی قدر و قیمت کے برابر سمجھتا ہے، اسی چیز کو آر ڈی بینگ نے اپنی تصنیف KNOTS میں مختصراً بیان کیا ہے:
میری ماں مجھ سے محبت کرتی ہے
میں خوش ہوتا ہوں
میں اس لیے خوش ہوتا ہوں کہ میری ماں مجھ سے محبت کرتی ہے
میرے ماں مجھ سے محبت نہیں کرتی
مجھے خوشی نہیں ہوتی
مجھے اس لیے خوشی نہیں ہوتی کہ میری ماں مجھ سے محبت نہیں کرتی۔
میں ناخوش ہوں کیونکہ میں خود کو ناخوش سمجھتا ہوں۔
میں اس لیے ناخوش ہوں کہ میری ماں مجھ سے محبت نہیں کرتی۔
میری ماں مجھ سے محبت نہیں کرتی کیونکہ میں بہت ہی بُرا انسان ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے “اقامہ” کی تجدید کیلئے نئی پالیسی متعارف کروادی
پرانے خیالات کی زنجیریں
بچپن کی عادات اور اندازہائے فکر آسانی سے ترک نہیں کیے جا سکتے۔ آپ کی ذات کا عکس ابھی تک دوسروں کے رویوں اور طرز عمل کا مظہر ہے۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ آپ کا اصلی وجود، دوسروں کی آراء اور نظریات کا مرہون منت ہے لیکن یہ بھی ضروری اور سچ نہیں ہے کہ آپ ان آراء اور نظریات کو زندگی بھر اپنائے رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے متاثرہ ملائیشیا کے لئے پاکستانی امداد کی پہلی کھیپ کوالالمپور پہنچ گئی
نئے رویوں کی ضرورت
پرانی زنجیروں کو توڑنا بہت مشکل ہے لیکن جب آپ جان لیتے ہیں کہ یہ زنجیریں آپ کو کس طرح محدود کرتی ہیں تو انہیں اپنی زندگی سے نکال دینا اور بھی ضروری ہو جاتا ہے۔ اب آپ ذہنی کوششوں اور مشقوں کے ذریعے ایسے رویے اور عادات اختیار کر سکتے ہیں جن سے آپ خود سے محبت و چاہت کا اظہار کر سکیں اور یہ آپ کو حیران کر دیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 500 ملین روپے کے فنڈز جاری
محبت و چاہت کے ماہر لوگ
وہ کون سے لوگ ہیں جو محبت و چاہت کے اظہار میں مہارت رکھتے ہیں؟ کیا وہ اپنے اس رویے کے ذریعے خود کو تیار کر رہے ہیں؟ نہیں! قطعی نہیں! کیا وہ شکست تسلیم کر لیتے ہیں اور ایک کونے میں جا کر چھپ جاتے ہیں؟ نہیں، ایسا بھی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی:موٹر سائیکل چوری میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار
خود کا آغاز
اگر آپ دوسروں کے لیے محبت کا اظہار اور دوسروں کی طرف سے محبت وصول کرنے میں مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کا آغاز اپنی ذات سے کریں اور اپنی ذات کے لیے کسی بھی احساس کمتری پر مبنی رویے اور طرز عمل کو ختم کرنے کا عزم کریں جو آپ کی زندگی کے معمولات میں شامل ہو چکا ہے۔
(جاری ہے)
نوٹ
یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔








