جمعیت علمائے اسلام کا جمعے کو یوم تشکر منانے کا اعلان

یوم تشکر کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) پاکستان کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حکم پر جمعے کو ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لینڈ مارک ڈویلپرز نے 13 کامیاب پراجیکٹس اور 500 یونٹس کی ڈلیوری کے بعد The Oasis Grand 14 لانچ کر دیا، 25 دسمبر سے پہلے پری لانچ آفر
اللہ کا شکر ادا کرنے کی ترغیب
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے بیان میں کہا کہ قوم اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لائے کہ آئین میں اسلامی دفعات کو مزید تحفظ ملا ہے۔ مساجد اور مدارس میں نوافل اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور کے کرکٹرمحمد شہریار کو پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 35 فیصد جرمانہ
عوامی آگاہی کی ضرورت
انہوں نے کہا کہ آئمہ و خطیب حضرات سود کی حرمت کے بارے میں عوام کو آگاہی دیں اور آئین میں اسلام اور جمہوریت کے دفاع کے حوالے سے جے یو آئی کے کردار کو اجاگر کیا جائے۔
جے یو آئی کا عزم
ترجمان جے یو آئی نے بتایا کہ جے یو آئی اسلام اور جمہوریت کے دفاع کو فریضہ سمجھ کر میدان عمل میں موجود ہے۔