بشریٰ بی بی کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے ملاقات

پشاور میں ملاقات
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اور باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز ہے، خواجہ آصف
وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات
24 نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اؤل بشری بی بی کی وزیراعلی ہاؤس پشاور آمد ہوئی۔ وزیراعلی ہاؤس میں علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی کی ملاقات ہوئی، جس کے دوران کئی اراکین اسمبلی کو باہر جانے کا کہا گیا۔ اس ملاقات میں پارٹی کے بعض مرکزی رہنماء بھی موجود تھے۔
خیریت اور عمران خان پر بات چیت
وزیراعلی نے بشری بی بی کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات کے دوران، وزیراعلیٰ اور بشری بی بی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق بھی بات چیت کی۔