بیوروکریٹس کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد
حکومت کی نئی پابندی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے بیوروکریٹس کے غیر ملکی تعلیمی دوروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگزیب: پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد شنگھائی کانفرنس کو ملتوی کرنا تھا
وزیر اعظم کی منظوری
وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری سے اسٹیبشلمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے انٹرن شپ پروگرام کے تحت وظیفہ کی رقم میں اضافہ کر دیا
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیشنل مینجمنٹ کورسز کے تحت فارن سٹڈی ٹور فوری طور پر معطل کیے جائیں گے۔ 121 ویں مینجمنٹ کورس کے شرکاء فارن سٹڈی ٹور نہیں کر سکیں گے۔
مستقبل کے لیے پابندیاں
مستقبل کے لیے مینجمنٹ کورسز کے لیے فارن سٹڈی ٹورز پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔