آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کن علاقوں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا جینا حرام کردیں گے، اپوزیشن اتحاد کا احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
اسلام آباد اور گردونواح کا موسم
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فہد مصطفیٰ نے میرا کیریئر برباد کر دیا: سابق فوٹوگرافر کے الزامات
خیبرپختونخوا کا موسم
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم چترال، سوات اور دیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کا 7واں سپیل آج سے شروع ہونے کی پیش گوئی
پنجاب کا موسم
ادھر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں سموگ / ہلکی دھند کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایسے محسوس ہورہا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی مریم نواز کے کنٹرول میں ہے”حماد حسن
بلوچستان اور سندھ کا موسم
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان کا موسم
کشمیر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے。








