آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کن علاقوں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کا سعودی حکومت کے خلاف بڑا بیان
اسلام آباد اور گردونواح کا موسم
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاداب خان نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا
خیبرپختونخوا کا موسم
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم چترال، سوات اور دیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیشگوئی کردی
پنجاب کا موسم
ادھر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں سموگ / ہلکی دھند کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں کہ 1 ٹن یا 2 ٹن کا اے سی کیا ہوتا ہے؟
بلوچستان اور سندھ کا موسم
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان کا موسم
کشمیر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے。