بچوں کی پیدائش کے بعد شوہرکا اپنی بیوی کا چچا ہونے کا انکشاف، شادی ختم ، تفصیلات ایسی کہ یقین کرنا مشکل ہوگیا

شادی ٹوٹنے کا حیران کن واقعہ
قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر میں شادی ٹوٹنے کا ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں برسوں تک چلنے والی شادی کا اختتام ایک ایسی عجیب وجہ سے ہوا کہ سننے والوں کو یقین نہ آیا۔
یہ بھی پڑھیں: شلپا شیٹی اور راج کندرا کو عدالت سے ریلیف مل گیا
مکمل طور پر کالعدم شادی
عرب میڈیا کے حوالے سے آج نیوز نے لکھا کہ شادی کے تین برس گزرنے اور تین بچوں کی پیدائش کے بعد شوہر اور بیوی کو اتفاقاً معلوم ہوا کہ ان کی شادی کالعدم ہے، کیونکہ 30 سالہ شوہر نے اپنی رضاعی بھتیجی سے شادی کر لی تھی۔ محمود نامی شوہر کی بیوی اس کے ماموں کی بیٹی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: میانوالی میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکی قتل لیکن دراصل کس بات نے ملزم کو طیش دلایا؟ ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا
حیرت کی بات
کچھ عرصہ پہلے دونوں کو یہ جان کر شدید جھٹکا لگا کہ ان کی شادی جائز نہیں اور انہیں اپنا نکاح فسخ کر دینا چاہیے۔ محمود کے ماموں (اس کی بیوی کے والد) نے بچپن میں کئی عرصے تک محمود کی والدہ کا دودھ پیا تھا۔ اس طرح وہ محمود کا رضاعی بھائی بن گیا لہٰذا محمود اپنی بیوی کا رضاعی چچا بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گھڑی گمشدگی کا معاملہ: بلال یامین نے اعجاز شفیع سے ایوان میں معافی مانگ لی
نکاح خواں کا بیان
مصر کے مشرقی صوبے میں سرکاری خاتون نکاح خواں امل سلیمان نے "العربیہ" کو دیے گئے بیان میں کہا کہ یہ مصر میں طلاق کی عجیب و نادر ترین صورتوں میں سے ایک ہے، جب ایک خاندانی بیٹھک میں اتفاقاً یہ معلوم ہوا کہ یہ شادی کالعدم ہے۔ برسوں ساتھ گزارنے اور تین بچوں کی پیدائش کے بعد شوہر اور بیوی دونوں کے لیے یہ انتہائی مشکل معاملہ تھا۔
شرعی حیثیت کی وضاحت
انہوں نے کہا کہ دار الافتاء سے رجوع کرنے پر یہ تصدیق ہو گئی کہ ان کی شادی کالعدم ہے۔ اس لیے کہ شوہر اپنی بیوی کا رضاعی چچا ہے اور ایسی صورت میں شادی جاری نہیں رہ سکتی۔ بچوں کی شرعی حیثیت کے حوالے سے خاتون نکاح خواں نے تصدیق کی کہ شرعاً یہ اپنے باپ سے ہی منسوب ہوں گے تاہم ازدواجی تعلق ختم کرنا واجب ہے۔