گھڑی کی سوئیاں ہمیشہ دائیں جانب ہی کیوں گھومتی ہیں؟ معمہ حل ہوگیا

گھڑی کے کانٹوں کی حرکت
لندن (ویب ڈیسک) کبھی آپ نے سوچا ہے کہ گھڑی کے کانٹے بائیں سے دائیں ہی کیوں حرکت کرتے ہیں؟ جس سمت میں گھڑی کے کانٹے متحرک رہتے ہیں اُسے کلاک وائز کہا جاتا ہے یعنی گھڑی کے مطابق۔ اس کا تعلق وقت کا حساب کتاب رکھنے کی روایت سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری
قدیم وقت کی پیمائش
ابتدائی گھڑیاں سورج کی حرکت یا سفر کے ذریعے وقت کی پیمائش سے متعلق تھیں۔ ہزاروں سال پہلے لوگ کسی کھلی جگہ ایک چھڑی یا ڈنڈی زمین میں گاڑ دیتے تھے۔ دن گزرنے کے ساتھ ساتھ چھڑی کا سایا بھی دائیں طرف گھومتا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد سے متعلق شعیب اختر کا حیران کن بیان
سن ڈائل کا تصور
شمالی نصف کرے میں وقت کی پیمائش کا یہی طریقہ رہا ہے۔ چھڑی یا ڈنڈی کے سائے کے ذریعے وقت کی پیمائش کے طریقے کو سن ڈائل کہا جاتا تھا۔ چھڑؑی کے سائے کی یہ حرکت گھڑیوں کی ایجاد سے بہت پہلے کا معاملہ تھا۔ اسی لیے بائیں سے دائیں طرف گھومنے کو آج بھی کلاک وائز کہا جاتا ہے۔
مشینی گھڑیوں کی ایجاد
انسان چونکہ وقت کو سائے کی بائیں سے دائیں حرکت کو دیکھتا آیا تھا اور اس کا عادی تھا اس لیے جب مشینی گھڑیاں ایجاد کی گئیں تو موجدوں نے فطری طور پر بائیں سے دائیں طرف کی حرکت کا انتخاب کیا۔ بعض مقامات پر ایسی گھڑیاں بھی، محض تنوع کی خاطر، تیار کی گئی ہیں جن میں سیکنڈ اور منٹ کے کانٹے دائیں سے بائیں طرف حرکت کرتے ہیں۔