نواز شریف کے لندن جانے کے پروگرام میں تبدیلی کا امکان
نواز شریف کا لندن جانے کا پروگرام
لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے لندن جانے کے پروگرام میں تبدیلی کا امکان ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف آج دبئی کیلئے روانہ ہوں گے لیکن ان کے لندن پہنچنے کے حوالے سے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی کرکٹر جو ہنی مون چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے پہنچ گیا
تبدیلی کے امکانات
جیونیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے لندن کے پروگرام میں تبدیلی کا امکان ہے۔ وہ شیڈول کے مطابق جمعہ کو ہی پاکستان سے دبئی جائیں گے۔ نواز شریف نے ایک دن دبئی رک کر ہفتہ کو لندن پہنچنا تھا، لیکن اب وہ منگل کو لندن پہنچ سکتے ہیں۔
استقبال کی تیاریاں
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے لندن پہنچنے پر (ن) لیگ برطانیہ نے ان کے پرجوش استقبال کا اعلان کیا ہے۔








