راولپنڈی ٹیسٹ: دوسرے دن کے کھیل کا آغاز، پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرے دن کا آغاز
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا آغاز ہوگیا۔ قومی ٹیم نے اپنی اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز سے شروع کی اور اب تک 80 رنز جوڑ لیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ گریٹ یونین پارٹی کا پاکستان سے اظہار یکجہتی، ہمیں اپنے برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے: چئیرمین مصطفیٰ دستجی کا خطاب، ویڈیو دیکھیں
پہلے دن کا کھیل
جیونیوز کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جارہے اس میچ کے پہلے روز انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ کپتان شان مسعود اور نائب کپتان سعود شکیل نے 16، 16 رنز پر دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔ اس وقت پاکستان پہلی اننگز میں 194 رنز کے خسارے میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشال یوسفزئی کا انصاف لائر فورم سے کوئی تعلق نہیں:صدر آئی ایل ایف
سیکشنز کے اوقات میں تبدیلی
راولپنڈی ٹیسٹ میں جمعہ یعنی آج کھیل کے سیشنز کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ دوسرے روز کا کھیل 10 بجے شروع ہوا، کھانے کا وقفہ ساڑھے بارہ بجے ہوگا، دوسرے سیشن کا آغاز ڈیڑھ بجے ہوگا، اور چائے کا وقفہ 3 بجے ہوگا۔
تیسرے سیشن کا وقت
راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کا تیسرا سیشن 3 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگا، جب کہ کھیل کا اختتام 5 بج کر 20 منٹ پر ہوگا۔