حجامت کروانے گیا تو 1 نوجوان فیشل کروا رہا تھا جس سے تاخیر ہوئی، چیف جسٹس نے وضاحت پیش کردی
چیف جسٹس کا خطاب
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے گزشتہ شب ایک تقریب میں خطاب کیا جہاں انہوں نے اپنے تاخیر سے پہنچنے کی وضاحت بھی پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ایک تیر سے دو شکار، بلاول غیر پارلیمانی قوتوں کو بھی آن بورڈ لینے کے خواہاں لیکن آئینی ترمیم کا بنیادی مقصد کیا ہے؟ حامد میر کھل کر بول پڑے
تاخیر کی وضاحت
تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ مجھے تقریب میں جلدی پہنچنے کی عادت ہے۔ جسٹس نعیم افغان نے کہا کہ تقریب میں حجامت کروا کر آئیے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حجامت کروانے گیا تو ایک نوجوان فیشل کروا رہا تھا جس کے باعث تاخیر ہو گئی۔ فاروق ایچ نائیک کو تب سے جانتا ہوں جب میں نے وکالت شروع کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کی گرفتاری کی کوشش، کس طرح ایک نجی ٹی وی چینل کے دفتر تک پہنچے؟
ٹاک شو کا ذکر
انہوں نے کہا کہ فل کورٹ سے متعلق ٹاک شو دیکھ رہا تھا، سب کہہ رہے تھے کہ چیف جسٹس یہ کریں گے، فلاں جج وہ کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے بتایا کہ ٹاک شو میں جسٹس یحییٰ آفریدی کا پوچھا تو تجزیہ کار نے کہا کہ ان کا کسی کو معلوم نہیں۔ تجزیہ کار نے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی جو بھی کریں گے آئین کے مطابق کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آواز نیچی رکھیں: فیصل چودھری اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان سخت تکرار
ججز کی نامزدگی اور خدمات
انہوں نے کہا کہ لوگ ہمیں سمجھ گئے لیکن جسٹس یحییٰ آفریدی کو نہیں سمجھ پائے۔ میں 1982ء سے کام کر رہا ہوں، 42 سال سے مسلسل کام کر رہا ہوں۔ ایک ماہ کی چھٹیاں لیتا تھا لیکن اب تو کافی عرصہ ہو گیا چھٹیاں لیے ہوئے۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں جتنے بھی ججز کی نامزدگی کی، سب کی تعیناتی ہوئی۔
ریٹائرمنٹ کا اعلان
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔