بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کس طرح بنے تھے ؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فل کورٹ ریفرنس میں واقعہ سنا دیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا وداعی خطاب

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قاضی فائز عیسیٰ نے بطور چیف جسٹس اپنے آخری روز فل کورٹ ریفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ نے مجھے نصیحت دی کہ ڈگری کر لو پھر جو مرضی کر لینا، تعلیم کے فوراً بعد میری شادی بھی ہو گئی ، پیشہ ورانہ اور شادی شدہ زندگی کو 42 سال ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بینکر فیصل نبی قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کی عمر قید کی سزا کو کالعدم قرار دیا

چیف جسٹس کی تقرری

تفصیلات کے مطابق قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ مجھے ایک دفعہ کال آئی کہ چیف جسٹس بلا رہے ہیں، میں انگریزی اخبار میں لکھ رہا تھا مجھے لگا کہ چیف جسٹس نے ڈانٹنے کیلئے بلایا ہے، چیف جسٹس نے کہا بلوچستان میں کوئی جج نہیں، آپ چیف جسٹس بنیں۔ چیف جسٹس بلوچستان بننے کے بعد زندگی بدل گئی، بلوچستان میں جو کام کیئے ان کا لوگوں کو معلوم ہے، بلوچستان میں جو کیا اہلیہ کا کردار تھا لیکن اہلیہ نے کہا نام نہیں لایا جائے گا۔ میرے والد بلوچستان کے پہلے بیرسٹر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کا نوکریوں کیلئے عمر کی بالائی حد 15 سالہ رعایت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا

ساتھیوں کا تعاون

انہوں نے کہا کہ دو لوگ میرے ساتھ آئے، پروفیسر ڈاکٹر مشتاق بطور پرائیویٹ سیکریٹری اور محمد صادق بلوچستان سے ساتھ آئے۔ جزیلا اسلم کا بطور رجسٹرار انتخاب کرنا اچھا فیصلہ تھا، کبھی کاز لسٹ بنانے میں دخل نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سموگ کے باعث متعدد شہروں میں سکول 17 نومبر تک بند کردیئے گئے

جسٹس یحیی آفریدی کا ذکر

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ایک ٹاک شو میں دیکھا جس میں کہا جا رہا تھا چیف جسٹس نے یہ فیصلہ دیا اور فلاں جج یہ فیصلہ دے گا، فل کورٹ میں سب ججز موجود تھے سب کے بارے میں اندازہ لگایا جا رہا تھا، مگر جسٹس یحیی آفریدی کا کہا گیا کہ ان کا کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ کیا فیصلہ دیں گے۔

آئین و قانون کی پاسداری

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ 'ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ جسٹس یحیی آفریدی جو بھی فیصلہ دیں گے آئین و قانون کے مطابق ہوگا، لوگ ہمیں سمجھ گئے مگر جسٹس یحیی آفریدی کو کوئی نہیں سمجھ پایا'۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...