مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77 برس مکمل، قومی اسمبلی میں یوم سیاہ کی قرارداد منظور

یوم سیاہ کی قرارداد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77 برس مکمل ہونے پر قومی اسمبلی میں یوم سیاہ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ گوہر خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع
قرارداد کی پیشکش
قومی اسمبلی میں قرارداد وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی
قرارداد کا متن
قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ 27 اکتوبر 1948ء کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی افواج نے قبضہ کیا، اسی قبضے کے خلاف 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ بھارتی افواج کے تسلط کے 77 برس مکمل ہونے پر یہ ایوان آج بھی مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یکم جنوری 2028 تک سود کے خاتمے کی شق متفقہ طور پر منظور
پاکستان کی حمایت
متن کے مطابق پاکستان کشمیر کی سیاسی، جمہوری اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ ایوان ہزاروں کشمیری کارکنوں کو پابند سلاسل اور مرکزی لیڈرز کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہے۔
کشمیری عوام کی قربانی
قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ ایوان بہادر کشمیری عوام کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہے جنہوں نے حق خود ارادیت کیلئے عظیم قربانیاں دیں۔ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔