شاہ رخ کی بدتمیزیوں پر ان کی اہلیہ کا رویہ کیسا ہوتا ہے؟ سپر سٹار نے خود بتادیا
شاہ رخ خان اور گوری خان کی سالگرہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ اور ان کی اہلیہ گوری خان آج اپنی شادی کی 33 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سوات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، 65 دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار
شاہ رخ کا کامیابی کا سفر
ان 33 سالوں کے دوران جہاں شاہ رخ نے ایک عام اداکار سے سپر سٹار بننے تک کا سفر طے کیا، وہیں بالی وڈ کنگ کی ذاتی زندگی میں کئی اتار چڑھاو¿ دیکھنے میں آئے جن کا اعتراف شاہ رخ اپنے کئی انٹرویوز میں کرتے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں مگر پارلیمنٹ میں تعاون کریں گے: کامران مرتضیٰ
گوری خان کی حمایت
شاہ رخ اور گوری کی شادی کی 33 ویں سالگرہ کے موقع پر بھارتی میڈیا پر سپر سٹار کا گوری سے متعلق ایک اعترافی بیان شیئر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی بدتمیزیوں پر اہلیہ گوری کے رویے پر بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: سینٹرل جیل گوجرانوالہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح، 4500 اسیران مستفید ہوں گے
سلمان خان کے شو میں اعتراف
بھارتی میڈیا کے مطابق 2018 میں سلمان خان کے شو ’دس کا دم‘ میں شاہ رخ خان شریک ہوئے تھے، جس دوران انہوں نے اپنی اہلیہ گوری کی طرف سے ملنے والی سپورٹ پر بات کی تھی۔
شاہ رخ نے کہا تھا کہ ’جب بھی کوئی دوست غلطی کرے یا کوئی ب±را کام کرے تو اس کے پاس گوری جیسا ساتھی ہونا چاہئے، میں نے بہت سی غلطیاں کی ہیں، بدتمیزیاں کی ہیں، بہت گھٹیا پن کیا ہے لیکن گوری نے خاموش رہ کر میرا خیال رکھا ہے‘۔
شادی کی تاریخ
واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے 25 اکتوبر 1991 کو ہندو مذہب کی روایت کے مطابق تقریب میں گوری چھبر سے شادی کی تھی، ان کے 3 بچے آریان خان، سہانا خان اور ابرام خان ہیں۔








