وینز پر حملے میں قیدیوں کا فرار، اسلام آباد پولیس کا ردعمل بھی آگیا

اسلام آباد میں قیدیوں کی وین پر حملہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی جی اسلام آباد پولیس ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی وینز پر حملے میں فرار ہونے والے قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ اور وکی کی شہرت کا موازنہ، اداکار کے ردعمل نے جیت لیے
حملے کی تفصیلات
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تین قیدی وینز میں 82 ملزمان موجود تھے جنہیں پیشی کے بعد اٹک جیل منتقل کیا جا رہا تھا۔ سنگجانی ٹول پلازہ کے پاس نامعلوم ملزمان قیدی وین پر حملہ آور ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم انتظار کررہے تھے، جیسے ہی بھارتی جہازوں نے میزائل چلائے، ہمارے شاہینوں نے پانچ طیارے مارگرائے: وزیراعظم کا اسمبلی میں خطاب
فرار قیدیوں کی گرفتاری
علی ناصر رضوی نے کہا کہ حملے کے بعد کچھ قیدی وین سے فرار ہوگئے، فرار ہونے والے قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ فرار ہونے والوں میں 2 ایم پی اے بھی شامل تھے جنہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ قیدیوں کو اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہدادکوٹ: بھائی کی فائرنگ سے بہن اور نوجوان کا ناکامی جاناں
پولیس کی کاروائیاں
انہوں نے کہا کہ پولیس نے قیدیوں کو فرار کروانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ حملہ آوروں کی تعداد 18 سے 20 تھی جن میں ایک ایم پی اے کا بیٹا بھی شامل تھا۔ پولیس نے چار حملہ آوروں کو بھی گرفتار کیا ہے۔
گرفتار حملہ آوروں کی شناخت
آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں میں شامل ایم پی اے کا بیٹا، ایک پولیس اہلکار اور 2 دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔