پنجاب سٹیڈیم میں لاہور یوتھ فیسٹیول کیلئے 100 میٹرگرلزٹرائلزکا انعقاد، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی بطور مہمان خصوصی شرکت

لاہور یوتھ فیسٹیول کے 100 میٹر گرلز ٹرائلز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) 25 اکتوبر 2024ء۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی زیر نگرانی پنجاب سٹیڈیم میں لاہور یوتھ فیسٹیول کیلئے 100 میٹر گرلز ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ٹرائلز میں لاہور کی 28 یونیورسٹیز کی گرلز کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال ٹرائلز کے مہمان خصوصی بھی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے لندن جانے کے پروگرام میں تبدیلی کا امکان
مہمان خصوصی کی گفتگو
اس موقع پر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے کہا کہ لاہور یوتھ فیسٹیول کھلاڑیوں کو میرٹ پر منتخب کیا گیا ہے۔ کھلاڑی ٹرائلز میں جس جوش و جذبہ سے حصہ لے رہی ہیں وہ خوش آئند ہے۔ لاہور یوتھ فیسٹیول میں 8 گیمز کو شامل کیا گیا ہے جس کے فائنل مقابلے 8 سے 10 نومبر تک فورٹس سٹیڈیم میں ہوں گے۔ جیتنے والے کھلاڑیوں کو 80 لاکھ روپے کے انعامات دیئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عمران خان کو چالان کی نقول فراہم، بانی پی ٹی آئی کا صحت جرم سے انکار
نئی سپورٹس ایونٹ کا اعلان
ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب "کھیلتا پنجاب" گیمز کرانے جا رہا ہے جو پنجاب کی تاریخ میں پہلا کلب سطح کا بڑا سپورٹس ایونٹ ہوگا، جس میں پنجاب کے ایک لاکھ سولہ ہزار کلبز کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب نے برائن لارا کا 31سالہ ریکارڈ توڑ دیا
ٹرائلز کے نتائج
لاہور یوتھ فیسٹیول اتھلیٹکس 100 میٹر گرلز ٹرائلز کے نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن لاہور کالج فار وومن کی خدیجہ عمران نے حاصل کی ہے جبکہ دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن بالترتیب پنجاب یونیورسٹی کی ملائیکہ، حوریہ اور ندا کریم نے حاصل کی ہے۔ اس طرح سپیرئیریونیورسٹی سے عروج شہزاد اور عزوا اقبال بھی منتخب ہوگئیں، گریژن کالج سے وانیہ فہ اور لاہور سکول آف اکنامکس سے عریش سعید کا بھی انتخاب کرلیا گیا ہے۔
کامیاب کھلاڑیوں کی مبارکباد
ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے ٹرائلز میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔ ٹرائلز کے موقع پر ڈاکٹر محمد کلیم، یاسمین اختر، راناندیم انجم، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لاہور تنویر عباس شاہ ودیگر موجود تھے۔ ٹرائلز میں 28 یونیورسٹیز کے ڈائریکٹر سپورٹس بھی موجود تھے۔