قیدی وینز پر حملہ پولیس نے خود کروایا ہے، شیخ وقاص اکرم

پی ٹی آئی رہنما کا الزام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے الزام لگایا ہے کہ قیدی وینز پر حملہ پولیس نے خود کروایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست؛حامد خان نے لارجر بنچ کی استدعا کردی
حملے کی تفصیلات
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پولیس وینز پر حملے سے متعلق شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہمارے ورکرز کی ضمانت ہوگئی تھی لیکن دوسرے مقدمے میں گرفتاری ڈالی جارہی ہے۔ پولیس کارکنان کو اٹک جیل منتقل کررہی تھی، کہ پولیس نے فیصل ٹاؤن کے قریب گاڑیاں موڑ کر خود کارروائی کی۔
یہ بھی پڑھیں: دکی: کان حملے کے بعد ضلع بھر میں کوئلہ سپلائی معطل
قیدی وینز کی حالت
شیخ وقاص اکرم نے الزام عائد کیا کہ قیدی وینز کھڑی کرکے متعلقہ ایس ایچ او شبیر تنولی نے وین کا شیشہ توڑا اور ہمارے کارکنان کو کہا گیا کہ یہاں سے فرار ہوجاؤ۔
یہ بھی پڑھیں: ویوو کا نیا سمارٹ فون V40e 5G اب پاکستان میں دستیاب
فرار کی کوششیں
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارے کارکنان فرار ہونے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اب دو نہیں، ایک بار میں تناؤ پیدا ہوگا: پاکستانی فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے اثرات کیا ہوں گے؟
حملے کی نوعیت
واضح رہے کہ سنگجانی ٹول پلازہ پر نامعلوم افراد نے دہشتگردی کے مقدمات میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملزمان کی قیدی وینز پر حملہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ؛14نومبر کو آئینی بینچ کے سامنے 18 مقدمات سماعت کیلئے مقرر،کازلسٹ جاری
پولیس کی کارروائی
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب 3 قیدی وینز پر حملہ کیا گیا، تاہم پولیس نے قیدیوں کو فرار کروانے کی کوشش ناکام بنا دی، تمام قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں پولیس اور باغیوں کے درمیان جھڑپ، 11 افراد ہلاک
حملے کے ملزمان
سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ حملے کے بعد کچھ قیدی وین سے فرار ہوئے تھے، گاڑیوں پر حملہ کرنے والے ملزمان کی تعداد 18 سے 20 تھی، حملہ آوروں میں وزیر بہبود آبادی خیبر پختونخوا کا بیٹا بھی شامل ہے۔
گرفتاریاں
انہوں نے بتایا کہ 3 قیدی وینز میں 82 ملزمان موجود تھے جنہیں پیشی کے بعد اٹک منتقل کیا جا رہا تھا، حملے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔