بلوچستان اسمبلی:منشیات کے خاتمہ سمیت کئی قراردادیں منظور

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان اسمبلی نے صوبے میں منشیات کے خاتمے کی قرارداد منظور کرلی جبکہ ایوان میں ضلع واشک میں سڑکوں کی تعمیر سے متعلق پیش کی گئی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ویمن فیوچر ٹور پروگرام 29-2025کا اعلان کردیا

اجلاس کی صدارت

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس پینل چیئرمین خیر جان بلوچ کی زیرِ صدارت شروع ہوا۔ ایوان میں جماعت اسلامی کے رکن مولانا ہدایت الرحمٰن نے منشیات کے خاتمے کی قرارداد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخی ایونٹ ”آئی ایف ٹی تھری”میں شرکت کیلیے بھارتی فائٹرز پاکستان پہنچ گئے، پاکستان مکسڈ مارشل آٹس کے صدر بابر راجا نے واہگہ بارڈر پہنچ کر استقبال کیا.

منشیات کے مسئلے کی شدت

قرارداد کے متن کے مطابق بلوچستان میں کم و بیش 5 لاکھ نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہیں۔ منشیات کی لت میں مبتلا ہونے والوں کے اہلِ خانہ کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔ بچے یتیموں کی طرح اور خواتین بیواؤں کی سی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ آئینی بنچ نے 26ویں ترمیم کے فیصلے تک فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت موخر کرنے کی درخواست خارج کردی

منشیات کے خلاف آواز

مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ منشیات کی لعنت نے صوبے میں عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔ نئی نسل اس لعنت کے شکنجے میں پھنسی ہوئی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ اس لعنت کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے پر متوجہ ہوا جائے۔

آئینی منظوریاں

ایوان میں موجود ارکان نے منشیات کے خاتمے کی قرارداد اتفاقِ رائے سے منظور کرلی۔ زاہد علی ریکی نے ضلع واشک کے عوام کو سڑک کی سہولت فراہم کرنے کے لیے قرارداد ایوان میں پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔ اجلاس میں ضلع پشین کے نادرا آفس میں لیڈی فوٹو گرافر کی تعیناتی کے لیے بھی قرارداد منظور کی گئی۔ بعد ازاں اجلاس 28 اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...