علی امین گنڈاپور نے سنگجانی میں قیدی وینز پر حملہ ڈرامہ قرار دے دیا
پشاور میں واقعہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سنگجانی میں پولیس پریزن وین پر حملے کو اسلام آباد پولیس کا ڈرامہ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی زلزلے آ رہے ہیں، نوبت سول نافرمانی کی کال تک کیوں پہنچی، سوال لاشیں ملنے کا نہیں عوام میں غم وغصے کا ہے، گیم کا ٹیمپو سلو کون کرے گا۔۔؟
وزیراعلیٰ کا بیان
پشاور سے جاری بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جعلی حکومت اور اسلام آباد پولیس آئے روز جعلی ڈرامے کر رہی ہے، یہ ڈرامے بند کرنے پڑیں گے۔ جیل لے جاتے ہوئے ترنول کے ایس ایچ او نے اپنے ہاتھ سے وین کے شیشے توڑے، ڈرامہ رچا کر پریزن وین کے تالے توڑے کر سب کو نیچے کھڑا کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کی نئی ٹیم رینکنگ، وہ ٹیم جس نے پاکستان کو تینوں فارمیٹس میں پیچھے چھوڑ دیا
قانون کی خلاف ورزی کی نشاندہی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بار بار آپ کو تنبیہ کر رہا ہوں، ملک کے اندر لاقانونیت کا راج قائم کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی عوام ٹرمپ کی کھوکھلی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، علی لاریجانی کا امریکی صدر کی دھمکی پر جواب
سیاسی کارکنوں کی ضمانت
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے ایک وزیر، ایم پی اے اور ورکرز، سرکاری اہلکاروں کی آج ضمانت ہوئی تھی، ایک ڈراما رچایا گیا کہ یہ لوگ فرار ہو رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں تو آپ کو پتہ ہو کہ ہماری صوبائی حکومت بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات اور مذاکرات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے: رانا ثناء اللہ
وارننگ
انہوں نے کہا کہ وارننگ دے رہا ہوں کہ اس طرح کے ڈرامے نہ کریں، اگر گرفتار کیا ہے تو ان لوگوں کو خیریت سے پہنچائیں۔
ذمہ داری کا ذکر
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ کسی کو کچھ بھی ہوا تو ایس ایچ او ترنول اور ڈی پی او ذمے دار ہوں گے، ڈی آئی جی، آئی جی اور پھر وزیر داخلہ ذمہ دار ہوں گے۔








