جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نام جگمگاتا رہے گا، پرویز رشید
پیغام اسلام آباد سے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نام جگمگاتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سکھ کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی، کرتارپور صاحب میں تاریخی گرنتھ اور قیمتی اشیاء محفوظ ہیں، سردار رمیش سنگھ اروڑہ
آئینی بالادستی
اسلام آباد سے جاری بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ آئین کی بالادستی تسلیم کرنا ہو یا پارلیمنٹ کے فیصلوں کو ماننا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نام جگمگاتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے معاملے پر آئی ایم ایف نے کیا کہا؟ بڑی خبر آ گئی
جمہوری اقدار کی حفاظت
انہوں نے کہا کہ بے لگام اختیارات کو آئینی حدود کے اندر رکھنا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے جمہوری اقدار پر یقین کا مظہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا ایئر بس طیارہ 24 گھنٹوں میں دوسری بار فنی خرابی کا شکار
منتخب نمائندوں کا تحفظ
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ منتخب عوامی نمائندوں کو ہتھوڑے سے کچلنے کی روایت ختم کرنے پر آپ قابل تحسین ہیں۔
قانون کی پاسداری
ان کا کہنا تھا کہ فیصلوں کو کتاب و قانون کے تابع کرنے کا سنہرا سبق قابل تعریف بھی ہے اور قابل تقلید بھی ہے۔








