جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نام جگمگاتا رہے گا، پرویز رشید
پیغام اسلام آباد سے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نام جگمگاتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: یو این سلامتی کونسل کی صدارت؛ پاکستان جامع اور عملی نتائج کے حصول کے لیے پرعزم ہے: اسحاق ڈار
آئینی بالادستی
اسلام آباد سے جاری بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ آئین کی بالادستی تسلیم کرنا ہو یا پارلیمنٹ کے فیصلوں کو ماننا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نام جگمگاتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی سالمیت، سکیورٹی اور شہریوں کے تحفظ میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: فیلڈ مارشل
جمہوری اقدار کی حفاظت
انہوں نے کہا کہ بے لگام اختیارات کو آئینی حدود کے اندر رکھنا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے جمہوری اقدار پر یقین کا مظہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیز فائر ہو چکا اور رہے گا، بھارت کا خطے میں سپرمیسی کا خواب دفن ہو گیا: نائب وزیرِ اعظم
منتخب نمائندوں کا تحفظ
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ منتخب عوامی نمائندوں کو ہتھوڑے سے کچلنے کی روایت ختم کرنے پر آپ قابل تحسین ہیں۔
قانون کی پاسداری
ان کا کہنا تھا کہ فیصلوں کو کتاب و قانون کے تابع کرنے کا سنہرا سبق قابل تعریف بھی ہے اور قابل تقلید بھی ہے۔








