عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان جہلم جیل سے رہا

عمران خان کی بہنوں کی رہائی
جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو جہلم جیل سے رہا کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 کی فیول ایوریج کو بہتر بنانے کے مفید مشورے
استقبال کی تقریب
ڈسٹرکٹ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں نے استقبال کیا، جیل کے باہر پی ٹی آئی کی خواتین اور مرد بڑی تعداد میں جمع تھے۔ علیمہ خان اور عظمی خان کی فیملی کے لوگ بھی استقبال کے لئے پہنچ گئے تھے، علیمہ خان کا بیٹا شہروز اور بہن نورین نیازی بھی جیل کے باہر موجود تھے۔
عدالتی فیصلے
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد سے دونوں بہنوں کی ضمانتیں منظور ہوئیں۔ دونوں روبکاریں 9 گھنٹے گزرنے کے بعد جہلم جیل پہنچی تھیں۔ پولیس کی بھاری نفری جیل کے باہر سکیورٹی کے لئے موجود تھی۔