ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
daily pakistan
8:09 PM (3 hours ago)
to me
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج اپنی نظر اتارنے اور حسب توفیق صدقہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ ابھی زائچہ بلاک ہے۔ اس صورت حال میں کوئی بڑا اقدام اٹھانا آپ کے لئے بالکل بھی مناسب نہیں رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 اشتہاری انسانی سمگلرز گرفتار
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن افراد نے اپنی موجودہ جگہ تبدیل کرنی ہے وہ ابھی چند روز تک مزید انتظار کر لیں۔ اگر اسی جگہ فائدہ مل گیا تو پھر کیا ضرورت ہے۔ آپ کچھ جلد باز واقع ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھرتیوں کا سارا ریکارڈ جمع کرائیں، پتہ چلے کس نے انٹرویو کیا، کس کا رشتے دار بھرتی ہوا؛سپریم کورٹ کے کیس میں ریمارکس
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
لوگوں کے لئے آسانیاں کریں گے تو آپ کے لئے بھی آسانیاں ہوں گی۔ آپ جانتے ہیں کہ آپ نے کیا کرنا ہے۔ اس وقت تو کچھ پریشانی ہے مگر یہ عارضی ثابت ہوگی فکر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا بجٹ 13 جولائی کو پیش کیے جانے کا امکان
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج اچھا دن ہے۔ حالات میں بہتری ملنے کی امید ہے اور کچھ رقم بھی آپ کے ہاتھ آ سکتی ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بیمار چلے آ رہے تھے۔ وہ توبہ اور صدقہ سے کام لیں۔
یہ بھی پڑھیں: گیس لیکج دھماکے سے گھریلو ملازمہ جاں بحق
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ان دنوں آپ کو جن جن معاملات میں رکاوٹیں پیش آ رہی تھیں، وہ تیزی سے دور ہونا شروع ہو جائیں گی۔ جو لوگ سفر کرنا چاہتے ہیں، وہ اب اپنی تیاری شروع کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: بل معاف کرکے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی قرار داد بلوچستان اسمبلی میں منظور
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ابھی چند دنوں تک مالی معاملات ایسے ہی چلیں گے۔ پھر کچھ تبدیلی اور بہتری کا عمل شروع ہوگا۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بے روزگار تھے، وہ اب اپنے لئے اچھی خبر سن سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی بورڈ نے 34 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیدیا، کس کو کتنا معاوضہ ملے گا؟ جانیے
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کسی بھی ایسے کام میں ہاتھ نہ ڈالیں جس میں آپ کو تھوڑا سا بھی رسک محسوس ہو، اور جو لوگ آپ کے پہلے بھی خلاف رہے ہیں، ان کے قریب لانے کی کوشش نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجا بتائیں عمران خان اور بشریٰ بی کو کمبل تک دینے نہیں دیا جارہا، آپ نے اس حوالے سے کیا کیا؟ مشال یوسفزئی
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج کا دن اچھا اور ہر لحاظ سے ان شاءاللہ آسانیاں دے گا۔ جن مشکلات کا شکار تھے، ان میں نمایاں کمی بھی واقع ہو گی۔ جو لوگ بیمار ہیں وہ بس اپنا صدقہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل، جسٹس طارق محمود جہانگیر اور دیگر وکلا کے ہمراہ سپریم کورٹ پہنچ گئے
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کے لئے اب وہ راستے بھی کھلیں گے ان شاءاللہ جو برسوں سے بند تھے۔ اپنوں کے بجائے غیر زیادہ کام آ سکیں گے۔ آج روحانی کوئی بہتری میں آنے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پر پارکنگ ممنوع قرار دے دی گئی
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج اچھا اور بحکم اللہ مہربان دن ہے۔ مشکلات حل ہونے والی ہیں۔ بس آپ نے اپنے حقوق العباد والا بالکل سیدھا رکھنا ہے اور جس کا حق دینا ہے، اس میں دیر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کرنے کا فیصلہ
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جلد سے جلد ایک نیا سلسلہ روزگار سامنے آنے کی امید ہے، اور جو لوگ کسی دوسری جگہ سفر کرنا چاہتے ہیں، وہ بہتر رہے گا۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا، ہجرت میں برکت ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اولاد کے حوالے سے ان کو ساتھ لے کر فیصلے کریں۔ اس وقت آپ کے لئے خود قدم اٹھانا اکیلے مناسب نہیں ہے، اور وراثتی امور میں اختلافات والا خانہ پھر کھل گیا ہے۔








