چلڈرن لائبریری کی ری سٹرکچرنگ فروری تک مکمل کرنے کی ہدایات ، اپ گریڈیشن کیلئے 4 کمیٹیاں قائم

اجلاس کا پس منظر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت چلڈرن لائبریری کے بورڈ آف گورنرز کا 19 واں اجلاس ہوا جس میں چلڈرن لائبریری کی ری سٹرکچرنگ منصوبہ کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اسے سسٹین ایبل بنانے کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Israel Acknowledges Targeting of Its Military Bases in Iranian Missile Attacks
وزیر تعلیم کا بیان
بورڈ آف گورنرز کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ چلڈرن لائبریری میں نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن بنایا جائے گا۔ اس ضمن میں چلڈرن لائبریری کو سسٹین ایبل ماڈل بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور سی ایل سی کی ممبرشپ بڑھانے کیلئے نجی سکولوں کو بھی اپروچ کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں سہولیات بڑھاتے ہوئے بچوں کی دلچسپی کا عکاس کیا جائے۔ اس ضمن میں وزیر تعلیم نے چلڈرن لائبریری کے امور کی بہتری کیلئے فنانس، پریکویورمنٹ، ٹیکنیکل اور گریوینس کمیٹیاں بنانے کی بھی منظوری دی۔
اجلاس میں منظور کردہ فیصلے
اجلاس میں چلڈرن لائبریری کے تمام سٹاف کو سالانہ 1 ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ وزیر تعلیم نے چلڈرن لائبریری کی ری سٹرکچرنگ فروری 25ء تک مکمل کرنے کی ہدایات بھی دیں۔