پنجاب میں عوامی خدمت کا قابل تحسین تاریخی معیار قائم کریں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
ملاقات کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سرگودھا کے رکن صوبائی اسمبلی منور حسین اور سیالکوٹ کے رکن پنجاب اسمبلی محمد فیض نے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیز سے معاہدے ختم، مزید8 بارے جلد خوشخبری سنائیں گے: عطا تارڑ
ترقیاتی منصوبے اور مانیٹرنگ
وزیر اعلیٰ نے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں اور سی ایم انیشیٹو کی مسلسل مانیٹرنگ کا حکم دیا اور روٹی، آٹا اور دیگر اشیاء ضروریہ کے نرخ میں اتار چڑھاؤ کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کی پیدائش کے بعد شوہرکا اپنی بیوی کا چچا ہونے کا انکشاف، شادی ختم ، تفصیلات ایسی کہ یقین کرنا مشکل ہوگیا
سستا آٹا اور روٹی
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی اور آٹا سب سے سستا ہے۔ روٹی اور آٹے کے نرخ میں کمی اور استحکام کے لیے سیاسی اور انتظامی ٹیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ پنجاب میں عوامی خدمت کا قابل تحسین تاریخی معیار قائم کریں گے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پرائس کنٹرول کا باقاعدہ نظام اور علیحدہ محکمہ قائم کر رہے ہیں۔ عوام کو مہنگائی کی وجہ سے پہنچنے والی معاشی تکلیف کا ازالہ ہماری ترجیحات میں سر فہرست ہیں۔
ارکان اسمبلی کا تعاون
ارکان اسمبلی نے متعلقہ حلقوں کے مسائل اور عوامی ضروریات سے آگاہ کیا۔ ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے عوامی فلاح پراجیکٹ کو سراہا اور کاشتکاروں کے لیے تاریخی اقدامات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔