سنگجانی میں قیدیوں کی وینز پر مبینہ حملے سے کچھ دیرپہلے کی ویڈیو سامنے آگئی
اسلام آباد: قیدیوں کی منتقلی کے دوران حملہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) جیل میں قیدیوں کی گنجائش ختم ہونے پر اٹک منتقلی کے دوران سنگجانی میں قیدیوں کی وینز پر مبینہ حملے سے قبل کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو بحالی کے پہلے ہی روز حادثہ پیش آگیا
ویڈیو کی تفصیلات
جیونیوز کے مطابق ویڈیو میں قیدیوں کی وینز کو قافلے کی صورت میں جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اسلام آباد میں سنگجانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پر نامعلوم ملزمان کے مبینہ حملے میں فرار ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے 2 ارکان صوبائی اسمبلی سمیت تمام قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: متنازع ٹوئٹ کا کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا
پولیس کے ذرائع کی معلومات
پولیس ذرائع کے مطابق، ڈی چوک احتجاج کے 82 ملزمان کو عدالت پیشی کے بعد اٹک جیل منتقل کیا جا رہا تھا۔
ویڈیو ملاحظہ کریں








