بھارت میں شوہر کے سامنے نئی نویلی دلہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں زیادتی کے واقعات

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں نئی نویلی دلہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، جبکہ اندور میں ایک 40 سالہ ذہنی بیمار خاتون کے ساتھ بھی مبینہ زیادتی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی جیت پر امریکی خواتین نے مردوں کا ’بائیکاٹ‘ کرنے کا اعلان کر دیا

ریوا میں اجتماعی زیادتی کا واقعہ

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں 2 دن کے دوران ریوا اور اندور میں زیادتی کے دو الگ الگ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریوا میں ایک نئی شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق ریوا میں ایک پکنک اسپاٹ پر نئی شادی شدہ خاتون کو 5 افراد نے اس وقت اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ گھومنے نکلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان

متاثرہ جوڑے کا بیان

روزنامہ جنگ کے مطابق ریوا کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ہمالی پاٹھک نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر کی عمریں 19-20 سال ہیں اور وہ ابھی کالج میں زیر تعلیم ہیں۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ شوہر سے جھگڑے کے بعد 5 افراد نے اس کے قریب آکر اسے ہراساں کیا اور پھر باری باری اس کے ساتھ زیادتی کی۔ واقعے کے بعد جوڑے نے منگل کو دوپہر 1:30 بجے کے قریب پولیس سے رجوع کیا۔ پولیس نے متاثرہ کا طبی معائنہ کروایا اور اسی دن شام کو ایف آئی آر درج کرلی۔

اندور میں ذہنی بیمار خاتون کے ساتھ زیادتی

دوسری جانب اندور میں بھی ایک 40 سالہ ذہنی بیمار خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک 20 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کو رات کے وقت تنہا سڑک پر دیکھ کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور پھر فرار ہو گیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو شناخت کرکے گرفتار کر لیا ہے۔ عدالت نے ملزم کو جوڈیشل کسٹڈی میں بھیج دیا ہے جبکہ متاثرہ خاتون کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...