بشریٰ بی بی کے کان میں انفیکشن ہو گیا

بشریٰ بی بی کا کان میں انفیکشن
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کان میں انفیکشن ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10،کراچی کنگز نے حسن علی کو نائب کپتان مقرر کردیا
انفیکشن کی تصدیق اور ٹیسٹس
تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے ان کے کان میں انفیکشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج بشریٰ بی بی کے مزید ٹیسٹ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ رہائی کے بعد بشریٰ بی بی کی کسی سے کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے وینیو کا اعلان کردیا
پی ٹی آئی رہنما کا بیان
دوسری جانب اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو حبس بیجا میں رکھا گیا تھا لیکن اب وہ محفوظ مقام پر ہیں۔ انہوں نے توشہ خانہ کی گاڑیوں کے معاملے پر آصف زرداری اور نواز شریف پر کیس کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ انہیں جیل میں ہونا چاہیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد انہیں جمعرات کو اڈیالہ جیل سے رہائی ملی تھی۔ بشریٰ بی بی مجموعی طور پر 9 ماہ جیل میں رہی ہیں۔ جیل سے رہائی کے بعد بشریٰ بی بی نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی کی اینکسی میں قیام کیا ہے۔