انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے انتہائی آسان ہدف دیدیا
پاکستانی سپنرز کی شاندار کارکردگی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی سپنرز نے تاریخ رقم کرتے ہوئے مہمان ٹیم کے بلے بازوں کو کریز پر قدم جمانے میں کامیاب نہ ہونے دیا اور قومی ٹیم کیلئے انتہائی آسان 36رنز کے ہدف کو یقینی بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں سرکاری مکانات ختم کرنے کی تجویز آ گئی
انگلینڈ کے بلے بازوں کی کارکردگی
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سپنرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو 112رنز پر پولین بھی دیا جس کے بعد قومی ٹیم کو سیریز جیتنے کیلئے 36رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔
انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے بنائے گئے 344 رنز کا جواب دیتے ہوئے زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا۔ تاہم پاکستانی سپنرز نے میچ کے آغاز میں ہی اپنا جادو دکھایا اور محض 15 رنز کے مجموعے پر دونوں اوپننگ بیٹسمین پولین پہنچا دیئے۔ تیسرے نمبر پر آنے والے اولی پو ایک سکور بنا کر نعمان علی کا نشانہ بنے جبکہ جوئے روٹ 33 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار عمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی ہوئے
پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی
ان کے علاوہ ہیری بروک 26، بین سٹوکس 3، جیمی سمتھ 3 اور اٹکنسن 10 سکور بنا کر کو پولین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 18.2 اوورز میں 42 رنز دیتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ ساجد خان نے 18 اوورز میں 69 رنز دیتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں اور قومی ٹیم کی جیت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کے گوشت کی قیمت میں 36 روپے فی کلو کمی
پہلا اننگز کا جائزہ
اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم انگلینڈ کے 267 رنز کے جواب میں 344 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور 77 رنز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ اس میں سعود شکیل کی سینچری نے سب سے اہم کردار ادا کیا اور ٹیم کو جیت کی پوزیشن میں لاکھڑا کیا۔ سعود شکیل نے 5 چوکوں کی مدد سے 134 رنز بنائے جبکہ نعمان علی اور ساجد خان نے گیند بازی کے بعد بلے بازی میں بھی کارکردگی دکھا کر تمام ناقدین کے منہ بند کروادیئے۔ نعمان علی 45 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ ساجد خان 48 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ کپتان شان مسعود 26 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: نجی ایئرلائن کی جدہ سے کراچی آنیوالی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی
انگلینڈ کی بیٹنگ کی تفصیلات
یاد رہے کہ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 267 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ اس میں پاکستان کی جانب سے سپنرز نے سب سے اہم کردار ادا کیا۔ انگلینڈ کے جیمی سمتھ 89 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ بین ڈکٹ 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ اٹکنسن نے 39، زیک کرولی نے 29 اور جیک لیچ نے 16 رنز کی اننگ کھیلی۔
پاکستانی بولنگ کی تفصیلات
پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 29.2 اوورز میں 128 رنز دیتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی نے 28 اوورز میں 88 رنز دیتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا۔ ان کے علاوہ زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔