انسٹا پر 14 ملین فالورز رکھنے والی ایشوریا کس ایک شخصیت کو فالو کرتی ہیں؟
ایشوریا رائے کی انسٹاگرام موجودگی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ سپر سٹار ایشوریا رائے انسٹا گرام پر زیادہ ایکٹو نظر نہیں آتیں لیکن اس کے باوجود ان کے انسٹا پرفالورز کی تعداد 14 ملین سے زائد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ریلوے اسٹیشن پر کارروائی، میانوالی پولیس کو مطلوب ملزم گرفتار، متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا
فالورز کی تعداد میں اضافہ
ایشوریا نے جب انسٹاگرام جوائن کیا تو چند ہی گھنٹوں میں ان کے فالورز کی تعداد لاکھوں ہوگئی تھی۔ آج بھی ایشوریا انسٹا پر روزانہ پوسٹ نہیں کرتیں لیکن وہ جب بھی کوئی پوسٹ اپ لوڈ کریں تو سیکنڈز میں وائرل ہوجاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 5 افراد کی 2 سگی بہنوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی، مقدمے کی تفتیش سی سی ڈی چوہنگ کے سپرد
فالو کی جانے والی شخصیت
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایشوریا انسٹاگرام پر خود صرف ایک ہی شخص کو فالو کرتی ہیں؟ انسٹاگرام پر ایشوریا کے فالوورز کی تعداد 14.3 ملین ہے لیکن اداکارہ انسٹاگرام پر خود صرف ایک ہی شخص کو فالو کرتی ہیں اور وہ شخصیت ان کے شوہر ابھیشیک بچن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کیلئے لاہور قلندرز کے ٹرائلز کا انعقاد
طلاق کی افواہیں
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی مسلسل افواہوں کے دوران دونوں شخصیات کا تاحال ایک دوسرے کو فالو کرنا بھی اس بات کا ثبوت ہوسکتا ہے فی الحال سب ٹھیک ہے۔ اداکار جوڑی ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی افواہیں ویسے تو 2 سالوں سے چل رہی ہیں لیکن رواں برس ان افواہوں نے زور پکڑ لیا۔ اس کی بڑی وجہ دونوں میاں بیوی کو ایونٹس میں الگ الگ شرکت کرتے دیکھنا تھا۔
ازدواجی زندگی کا حال
ایشوریا نے اب تک اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ہونے والی چہ مگوئیوں پر تبصرہ نہیں کیا ہے جبکہ ابھیشیک شادی کی انگوٹھی دکھا کر شادی شدہ ہونے کا دعویٰ کرچکے ہیں۔








