نئی حکومت آنے کے بعد پاکستان اور چین کے باہمی روابط میں اضافہ ہوا: چینی سفیر
چینی سفیر کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا ہے کہ نئی حکومت آنے کے بعد پاکستان اور چین کے باہمی روابط میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چار ماہ کے اندر پاک چین قیادت کی دوبارہ ملاقات دو طرفہ قریبی تعلق کا مظہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی ، لیکن اب آگے کیا ہوگا؟ سینئر صحافی نے سب کچھ واضح کردیا
چینی شہریوں کی حفاظت
اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے چینی شہری معصوم تھے اور وہ پاکستان کی ترقی کے منصوبوں پر کام کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر پر ناران کاغان جانے والوں کیلئے خوشخبری
چین کی تشویش
جیانگ ژی ڈونگ نے کہا کہ چینی وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران صدر، وزیراعظم، سپیکر، چیئرمین سینیٹ، آرمی چیف اور دوسرے سکیورٹی عہدیداروں سمیت پاکستانی قیادت سے چینی شہریوں کے تحفظ کا معاملہ اٹھایا ہے۔ چین چاہتا ہے کہ اس کے شہریوں پر حملوں میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل میں امریکی قیدی سے ملاقات
ایس سی او کا کامیاب انعقاد
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا کامیاب انعقاد ہوا۔ چینی وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ گوادر کے جدید ایئر پورٹ کا افتتاح کیا جبکہ چینی وزیراعظم کے دورے کے دوران کئی اہم ایم او یوز پر بھی دستخط ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کے سلسلہ تھمنے کے بعد مارگلہ کے تمام ہائکنگ ٹریلز کو کھول دیا گیا
پاکستان کی قیادت کا عزم
چینی سفیر نے کہا کہ چین کے وزیراعظم کے ساتھ ملاقاتوں میں پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور چینی شہریوں پر حملوں کی تحقیقات کریں گے۔
سپاہیوں اور پولیس کی قربانیاں
جیانگ ژی ڈونگ کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گردی سے لڑ کر قربانیاں دینے والی پاکستانی فوج اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔








