سونے کی قیمت میں اچانک انتہائی بڑا اضافہ
سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملکی اور عالمی منڈیوں میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمٰن شادی کو بلوغت سے جوڑتے ہیں جبکہ اسلام اور آئین انصاف، تحفظ اور انسانی وقار پر زور دیتے ہیں: شرمیلا فاروقی
پاکستان میں سونے کی قیمت
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 84 ہزار 300 روپے ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بے حس بیٹیوں نے اپنے باپ کی موت کا وی لاگ بنا کر شیئر کر دیا، افسوسناک انکشاف
10 گرام سونے کی قیمت
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1714 روپے اضافے سے 2 لاکھ 43 ہزار 741 روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا بڑا اضافہ
عالمی بازار کی صورتحال
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 22 ڈالر اضافے سے 2748 ڈالر فی اونس ہے۔
گزشتہ دنوں کی تبدیلیاں
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 800 روپے فی تولہ کمی دیکھنے میں آئی تھی۔








