اسرائیل کے حملے میں ایران کے کتنے فوجی جاں بحق ہوئے؟

اسرائیلی حملوں میں ایرانی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی افواج نے اسرائیلی حملوں میں اپنے فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچہ پیدا کرنے کے لیے مرد کا انتظار کیوں؟
حملہ اور اس کے نتائج
ایرانی میڈیا کے مطابق، فوج نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کی علی الصبح اسرائیل نے عسکری سائٹس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو ایرانی فوجی جاں بحق ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں آج سے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
ایرانی فوج کا بیان
اسرائیلی حملوں کے چند گھنٹے بعد ایرانی فوج کی جانب سے مختصر بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کے بعد اپنی سرزمین کا دفاع کرنے والے دو فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
مزید معلومات کی توقع
ایرانی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ فوج وعدہ کرتی ہے کہ اس سلسلے میں عن قریب جلد ہی مزید تفصیلات بھی جاری کی جائیں گی۔