نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا آئندہ ہفتے دورہ سعودی عرب کا امکان

نائب وزیراعظم کا ممکنہ دورہ سعودی عرب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی سکواڈ ٹی 20سیریز کیلئے پرتھ سے برسبین روانہ
دورہ کی تاریخ اور منصوبہ بندی
ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا سموعہ سے واپسی پر 28 اکتوبر کو سعودی عرب کے دورے کا امکان ہے جس کے لئے شیڈولنگ جاری ہے۔
ملاقات اور گفتگو کے موضوعات
دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ دورہ سعودی عرب کے دوران دوطرفہ امور کے علاوہ مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا میں جاری بحران پر بات چیت کریں گے۔ وزیرخارجہ کی دورے کے دوران اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔