وزیراعظم کی چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے پرجسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارکباد

وزیراعظم کا چیف جسٹس کو مبارکباد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: جادوئی سمارٹ فون جو آپ کے اشاروں پر کام کرتا ہے
چیف جسٹس کے تجربے کی اہمیت
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ چیف جسٹس کا حلف اٹھانے پر جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کا تجربہ، علم اور فہم قانون پر عملدرآمد کو مضبوط کرنے میں عدلیہ کی مدد کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز آٹا، پیاز، ٹماٹر، سبزیوں کی قیمتیں کم کرنے ہی آئی ہیں،
انصاف کی فراہمی کا عزم
انہوں نے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی قیادت میں عدلیہ پاکستان کے عوام کو انصاف کی فراہمی جاری رکھے گی۔
نیک خواہشات
وزیراعظم نے جسٹس یحییٰ آفریدی کے کامیاب دور کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔