ہمارے کارکنان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی : بیرسٹر سیف

پشاور میں حکومت کی اوچھے ہتھکنڈے
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت انتہائی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے کارکنان کو بخیر و عافیت ہمارے حوالے کیا جائے، کیونکہ اگر کارکنان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف 12جون کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے
وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ایک جھوٹ چھپانے کے لئے 100 جھوٹ بول رہی ہے۔ واقعے کے حوالے سے عطا تارڑ اور پولیس کے بیانات میں کھلے تضادات ہیں، یہاں کوئی فائرنگ کا دعویٰ کررہا ہے اور کوئی ڈنڈوں سے حملے کا۔
قیدی وینز کے معاملے میں سوالات
انہوں نے سوال اٹھایا کہ عطا تارڑ یہ بتائیں کہ اٹک جانے والے قیدی وینز واپس اسلام آباد کیوں موڑ دی گئی؟ صبح ضمانتیں ہونے کے بعد شام تک قیدی گاڑیوں کو کیوں سڑکوں پر گھمائے جارہے تھے؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کے نتیجے میں حکومت کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔