شاباش…… بوائز، ٹیم گرین ویلڈن،پوری قوم تاریخی فتح پر خوش ہے:مریم نواز
مریم نواز کی جانب سے مبارکباد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شاباش…… بوائز، ٹیم گرین ویلڈن! وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی فتح پر مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ساجد خان، نعمان علی سمیت دیگر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز کمیشن پنجاب کی ماہانہ کھلی کچہری، مسائل کے حل میں تیزی آئی ہے: بیرسٹر امجد ملک
ذمہ دارانہ بیٹنگ اور ٹیم ورک
وزیر اعلیٰ نے شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ پاک انگلینڈ سیریز میں بہترین ٹیم ورک دیکھنے کو ملا۔
قوم کی خوشی
پوری قوم پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخی فتح پر خوش ہے۔








