خواتین کے لرزہ خیز قتل کے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

کراچی میں لرزہ خیز قتل کیس
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لی مارکیٹ کے علاقے میں ماں، بہن، بھابھی اور بھانجی کے لرزہ خیز قتل کیس میں گرفتار ملزم بلال کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں پاکستانی عازمینِ حج کے لیے ہم زبان طبی عملہ کا انتظام کسی نعمت سے کم نہیں : سردار محمد یوسف
عدالت کا فیصلہ
عدالت نے پولیس کی درخواست پر ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید پانچ روز کی توسیع کر دی اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے تحقیقات میں پیش رفت کی رپورٹ طلب کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری
ملزم کا اعتراف
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بلال نے قتل کی واردات کا اعتراف کر لیا ہے، اور مقدمہ مقتولین کے گھر کے سربراہ محمد فاروق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مدعی کے بیان کے مطابق جب وہ گھر پہنچے تو وہاں سب کی لاشیں پڑی تھیں جس پر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 35 ملکوں کے 1400 سائنسدان ڈیڑھ کلومیٹر گہری سرنگوں میں کیا کر رہے ہیں؟
مدعی کی گواہی
مدعی نے مزید بتایا کہ ان کا بیٹا بلال جب گھر آیا تو اس کی کلائی اور بائیں ہاتھ پر تازہ کٹ کے نشان تھے اور اس بارے میں پوچھنے پر بلال خاطر خواہ جواب نہیں دے سکا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
سی سی ٹی وی فوٹیج کی اہمیت
پولیس نے شک کی بنیاد پر سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جس سے ملزم بلال کے خلاف ٹھوس شواہد حاصل ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: جہاز، ٹرین، کار اور بس کی سب سے محفوظ سیٹس کونسی؟ سفر سے پہلے ضرور جان لیں۔
قتل کی وجہ
پولیس کے مطابق گھر کی خواتین کا سوشل میڈیا پر زیادہ رجحان قتل کی وجہ بنا۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزم نے نیپئر کے علاقے سے چاقو خریدا اور اس چاقو کو مزید تیز کروایا۔
آلۂ قتل کی برآمدگی
پولیس نے ملزم سے آلہ قتل، خون آلود جوتے، دستانے اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔