پی ٹی آئی رہنما زین قریشی مستعفی

زین قریشی کا استعفی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی زین قریشی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت مشکل فیصلے کر رہی ہے، آنے والے دنوں میں معیشت میں مزید بہتری آئے گی: اعظم نذیر تارڑ
شو کاز نوٹس کی وجہ
آج نیوز کے مطابق زین قریشی نے شو کاز نوٹس ملنے پر عہدے سے استعفی دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی
پی ٹی آئی کے شوکاز نوٹس
پی ٹی آئی نے چار اراکین قومی اسمبلی کو 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران پارٹی قیادت کے ساتھ رابطے میں نہ رہنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جن میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی، اسلم گھمن، مقداد علی خان اور ریاض فتیانہ شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ 24 گھنٹوں کےد وران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
استعفے کے پیچھے وجوہات
زین قریشی نے اپنے استعفے میں لکھا کہ میں نے پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے شو کاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے، میں آزادانہ اور شفاف انکوائری اور پارٹی کے حامیوں کے جذبات کو تسلیم کرتا ہوں۔
وفاداری کا عہد
زین قریشی نے کہا کہ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں، میں پارٹی، اپنے لیڈر بانی پی ٹی آئی اور اپنے والد کا وفادار تھا، ہوں اور رہوں گا۔