لاہور: دی پنجاب سکول نشتر ٹاؤن کیمپس میں ایکٹویٹی ویک اختتام پذیر
ایکٹویٹی ویک کا اختتام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دی پنجاب سکول نشتر ٹاؤن کیمپس میں ایکٹویٹی ویک اختتام پذیر ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہیوی ڈرائیونگ لائسنس کے لیے 30 گھنٹے کی تربیت لازمی قرار، کابینہ نے فیصلہ کرلیا
طلباء و طالبات کی شاندار شرکت
ایک ہفتہ جاری رہنے والے سپورٹس گالہ میں طلبا و طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔ طلبا و طالبات نے اپنے تیار کردہ فن پارے پیش کئے اور خوب پذیرائی حاصل کی۔ اس کے علاوہ طلبا و طالبات نے رسہ کشی، کرکٹ، لڈو اور دیگر کھیلوں میں بھی حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: 35 سال جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم نے کراچی پر حکمرانی کی، شہر قائد کو اس حال تک پہنچانے والی یہ دو جماعتیں ہیں، عبدالقادر پٹیل
سکول انتظامیہ کی پذیرائی

ڈائریکٹر رانا محمد اکرم، محمد فرقان، محمد عزیر اور پرنسپل عظمیٰ اکبر نے طلبا و طالبات کے کام کو سراہا۔
انعامات کی تقسیم

ایکٹویٹی ویک کے اختتام پر طلبا و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔









