محکمہ موسمیات نے پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی پیشگوئی کردی

دھند کا امکان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی پنجاب سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں دھند کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے سفارت کار کو دھمکی آمیز خط موصول، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج
اسلام آباد اور پنجاب کا موسم
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں سموگ اور ہلکی دھند کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ بعداز دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے سکولوں میں موسیقی کی تعلیم کے لیے خواتین اساتذہ کی تربیت کا سلسلہ جاری
خیبر پختونخوا اور سندھ کا موسم
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، دیر، سوات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ دن کے درجہ حرارت معمول سے 03 سے 05 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم میں اتنی غلطیاں ہیں کہ حکومت کو 27 ویں ترمیم لانا ہی پڑے گی: بیرسٹر علی ظفر
بلوچستان اور گلگت بلتستان کا موسم
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ کمشیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
موسمی درجہ حرارت
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: ٹنڈوجام، حیدرآباد، لسبیلہ، شہید بینظیر آباد 42، چھور اور میرپورخاص میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔