فتنتہ الخوارج کے حملے کو دلیری سے ناکام بنانے والے جینٹل مین کیڈٹ عارف اللہ شہید مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپردِ خاک

حملہ آوروں کا ناکام حملہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلع لکی مروت میں گذشتہ روز مسجد پر فتنتہ الخوارج کے حملے کو جرأت و دلیری سے ناکام بنانے والے پاک فوج کے جینٹل مین کیڈٹ عارف اللہ شہید کو انکے آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کتنے کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اور مہم کب تک جاری رہے گی؟ اہم تفصیلات جانیے
نماز جنازہ اور تدفین
شہید کی نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مسلح افواج کا عزم
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشتگردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔