اصل میں اختیار کس کا ہے۔۔۔

اختیار کی بات
باغباں اختیار کس کا ہے
پھول کس کا ہے، خار کس کا ہے
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کا قتل؛ ثابت ہوا کہ بلوچ دہشتگرد تنظیموں کی ایران میں محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں
مسند پر کون ہے؟
کون بیٹھا ہوا ہے مسند پر
اصل میں اختیار کس کا ہے
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم اے صوبے میں واٹر ایمرجنسی ڈیکلیریشن کو یقینی بنائے: لاہور ہائیکورٹ
راستے کی شناخت
لوگ جائیں تو کس طرف جائیں
چار سو یہ حصار کس کا ہے
یہ بھی پڑھیں: نورخان ایئر بیس پر بھارتی حملے کے بعد اب راولپنڈی میں کیسے حالات ہیں؟ حامد میر نے ویڈیو جاری کر دی
قدموں کی کہانی
کس کے قدموں کی دھول ہے صحرا
جا بجا یہ غبار کس کا ہے
یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیلی خفیہ ایجنسی ‘موساد’ کے تربیت یافتہ جاسوس گرفتار کرنے کا دعویٰ
اجڑے دیار کی حقیقت
جیسے اُجڑا دیارِ دل میرا
ایسے اُجڑا دیار کس کا ہے
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا نفرت انگیز تقاریر کے خلاف اقوام متحدہ سے عملی اقدام کا مطالبہ
اہلِ گلشن سے سوال
کون پوچھے یہ اہلِ گلشن سے
غنچۂ نو بہار کس کا ہے
چھپی ہوئی حقیقت
جعفری چھپ کے وار کس نے کیا
اب کے تازہ یہ وار کس کا ہے
کلام : ڈاکٹر مقصود جعفری (اسلام آباد)