عراق میں کتنے پاکستانی غیر قانونی طور پر مقیم ہیں؟ حیران کن انکشاف
پاکستانی شہریوں کی غیرقانونی مقیمگی کا انکشاف
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عراق میں 50 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کے غیرقانونی طور پر مقیم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جوتوں کے ذریعے منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام
پاکستانی سفارتخانے کی کارروائی
ہم نیوز کے مطابق، پاکستانی سفارتخانے نے ایف آئی اے کو خط لکھ کر کارروائی کے لیے سفارش کی ہے۔ خط میں زائرین کو 2 پاسپورٹس پر عراق بھجنے والے مختلف ایجنٹس کے نام بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے ہماری تنصیبات کو نشانہ بنایا تو سنگین نتائج ہوںگے: امریکہ، سلامتی کونسل میں بیان
جعلی پاسپورٹس کا مسئلہ
جعلی پاسپورٹ پر غیرقانونی مقیم پاکستانی مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔ عراق پہنچنے کے بعد زائرین کی اکثریت ایک پاسپورٹ ضائع کردیتی ہے۔ راولپنڈی کے ایجنٹس ملازمت کے نام پر 5 سے 6 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اب میں بھارت میں کام کرنے کے لیے تیار ہوں، خلیل الرحمان قمر پاکستانیوں سے ناراض ہو گئے۔
پاسپورٹس کی واپسی کے امور
گروپ میں آنے والے زائرین کے پاسپورٹس مندوب یا امیگریشن کی تحویل میں رہتے ہیں۔ خط میں بتایا گیا کہ گروپ کے تمام ارکان کی واپسی کی صورت میں ہی پاسپورٹس واپس کیے جا رہے ہیں۔
وزارت خارجہ کا کردار
وزارت خارجہ متعلقہ حکام کے سامنے جعلی پاسپورٹس اور ایجنٹس کا معاملہ رکھے۔








