پارٹی قیادت کا ایکشن، فیصل چوہدری کا ردعمل بھی سامنے آگیا

عمران خان کی لیگل ٹیم سے فیصل چوہدری کی علیحدگی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی لیگل ٹیم سے نکالے جانے پر فیصل چوہدری کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹانک میں بجلی کے تار بچوں پر موت بن کر گرگئے، 4 جاں بحق
فیصل چوہدری کی گفتگو
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ میں نے آج بیرسٹر گوہر کے کہنے پر پٹیشن فائل کی ہے۔ لیگل ٹیم کیا ہے؟ میں تو خان صاحب کا وکیل ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تو نہ کسی نے بتایا نہ رابطہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے اعتراض کیا تو کہا گیا کہ بہت لاجواب پل بنائیں گے‘‘حامد میر نے ایف 8انٹرچینج روڈ بیٹھنے پرسوال اٹھا دیا
وکیل کی حیثیت
فیصل چوہدری نے کہا کہ وکیل کی ہوتی ہیں سروسز۔ اگر میں ڈیلیوری دے رہا ہوں تو میں رہوں گا، اگر میں نہیں کر سکتا تو میرے کلائنٹ کا حق ہے کہ وہ کوئی بھی وکیل کرے۔ انہوں نے کہا کہ وکیل ایک دوسرے کی کامیابی سے حسد کا شکار تو ہوتے ہیں۔
خان صاحب کا جواب
فیصل چوہدری نے کہا کہ پچھلی ملاقات کے بعد جب میں واپس آنے لگا تو میں نے خان صاحب کو بتایا کہ یہ پٹیشن فائل کرنے والا ہوں تو انہوں نے کہا "گو اہیڈ" (کردو)۔ خان صاحب کے گو اہیڈ کے بعد میں تو کسی کی سنوں گا ہی نہیں۔