پارٹی قیادت کا ایکشن، فیصل چوہدری کا ردعمل بھی سامنے آگیا
عمران خان کی لیگل ٹیم سے فیصل چوہدری کی علیحدگی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی لیگل ٹیم سے نکالے جانے پر فیصل چوہدری کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہالٹ حقیقت میں کسی بھی ریلوے اسٹیشن کے نام پر ایک دھبہ ہوتا ہے، ایسے اسٹیشن سیاسی اور با اثر لوگ دباؤ ڈال کر اپنے علاقے میں منظور کروا لیتے ہیں
فیصل چوہدری کی گفتگو
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ میں نے آج بیرسٹر گوہر کے کہنے پر پٹیشن فائل کی ہے۔ لیگل ٹیم کیا ہے؟ میں تو خان صاحب کا وکیل ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تو نہ کسی نے بتایا نہ رابطہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عمران خان کو چالان کی نقول فراہم، بانی پی ٹی آئی کا صحت جرم سے انکار
وکیل کی حیثیت
فیصل چوہدری نے کہا کہ وکیل کی ہوتی ہیں سروسز۔ اگر میں ڈیلیوری دے رہا ہوں تو میں رہوں گا، اگر میں نہیں کر سکتا تو میرے کلائنٹ کا حق ہے کہ وہ کوئی بھی وکیل کرے۔ انہوں نے کہا کہ وکیل ایک دوسرے کی کامیابی سے حسد کا شکار تو ہوتے ہیں۔
خان صاحب کا جواب
فیصل چوہدری نے کہا کہ پچھلی ملاقات کے بعد جب میں واپس آنے لگا تو میں نے خان صاحب کو بتایا کہ یہ پٹیشن فائل کرنے والا ہوں تو انہوں نے کہا "گو اہیڈ" (کردو)۔ خان صاحب کے گو اہیڈ کے بعد میں تو کسی کی سنوں گا ہی نہیں۔








