ایم ڈی کیٹ کا پیپر کیسے لیک ہوا؟ ایف آئی اے رپورٹ سامنے آگئی

ایم ڈی کیٹ پیپر لیک ہونے کا معاملہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم ڈی کیٹ کا پیپر لیک ہونے سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ سامنے آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: مجوزہ آئینی ترمیم پاس کرانے کیلئے ٹائم لائن مسئلہ نہیں، بلاول بھٹو

رپورٹ کی تفصیلات

رپورٹ کے مطابق جس نمبر سے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پرچہ لیک ہوا وہ ایک ڈاکٹر کا ہے۔

تحقیقات کے دوران تھرپارکر کے رہائشی ڈاکٹر کے موبائل فون کو تحویل میں لےکر فارنزک کیا گیا، جہاں سے ڈاکٹر کے فون سے ڈیلیٹ کیے گئے میسج ریکور کیے گئے۔ ڈاکٹر نے 5 مختلف واٹس ایپ گروپ میں پرچہ شیئر کیا، جبکہ ٹیسٹ پیپر دو نمبروں کو انفرادی طور پر بھی بھیجا گیا۔

ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق اسکرین شاٹس کے شواہد سے ایک اور ڈاکٹر کے بھی شامل ہونے کی نشاندہی ہوئی۔ دستیاب پتے پر سرچ وارنٹ حاصل کر کے گئے لیکن وہاں وہ نہیں تھے۔ سی ڈی آر اور دیگر ریکارڈ کی مدد سے تلاش جاری ہے، لیکن تاحال معلومات حاصل نہ ہوسکیں۔ علاوہ ازیں، ڈاؤ یونیورسٹی کے 6 مشتبہ ملازمین کے موبائل فون کی فارنزک بھی جاری ہے۔

عدالتی فیصلہ

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ میں مبینہ بے قاعدگیوں سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ جاری کردیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی متفق ہے کہ پورے ٹیسٹ کا نظام کمپرو مائزڈ ہے، لہٰذا دوبارہ ٹیسٹ لینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ سندھ حکومت، پی ایم ڈی سی اور ڈاؤ یونیورسٹی کے نمائندے کمیٹی کی دوبارہ ٹیسٹ لینے کی سفارشات سے متفق ہیں۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ سندھ حکومت، سیکرٹری صحت اور سیکرٹری بورڈ آف یونیورسٹیز ایک ماہ میں ٹیسٹ کا دوبارہ انعقاد یقینی بنائیں۔ آئی بی اے کراچی اور سکھر ایک ہی دن میں ٹیسٹ منعقد کریں، جو طالب علم فیس ادا کر چکے ہیں ان سے کوئی فیس وصول نہ کی جائے، اور سندھ حکومت دوبارہ ٹیسٹ کے انعقاد سے متعلق تمام ضروریات اور سہولیات فراہم کرے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...