کراچی، ایل پی جی کی دکان میں آتشزدگی کے باعث 2 افراد جاں بحق

کراچی میں ایل پی جی کی دکان میں خوفناک آگ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بی ایریا صغیر سینٹر میں ایل پی جی کی دکان میں آگ لگنے سے 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوائی جہاز بذریعہ سڑک ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل

واقعے کی تفصیلات

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلاک 16 صغیر سینٹر میں قائم ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ آتشزدگی کے بعد گیس سلنڈر کے پھٹنے کی آوازیں بھی سنائی دیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کے غیر قانونی قبضے کیخلاف کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے

ایمرجنسی صورتحال

آتشزدگی کے وقت ایل پی جی دکان کے برابر موجود ہوٹل کے افراد بھی جان بچانے کے لئے بھاگ گئے، جس سے جائے وقوعہ کے اطراف میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس واقعے کے دوران گلشن اقبال سے سہراب گوٹھ جانے والے راشد منہاس روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل مسترد کرنے پر میزبانی کس ملک کو مل سکتی ہے؟ بڑا دعویٰ

فائر بریگیڈ کی کارروائی

آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا۔ انہوں نے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کیا اور دکان کی سرچنگ کی۔

جاں بحق افراد کی شناخت

تلاشی کے دوران دکان سے دو افراد کی جھلسی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...