جنوبی لبنان میں اسرائیل کا حملہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد شہید

اسرائیلی فضائی حملہ
بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی لبنان کے علاقے تفاحتا میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: جب آپ سوتے ہیں تو یہ کیڑے آپ کے چہرے پر پارٹی کرتے ہیں
شہداء کی تفصیلات
جنوبی لبنان میں خبر رساں ادارے کے مطابق صیدا کے علاقے تفاحتا میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں ابو ریا خاندان کے 5 افراد شہید ہوئے۔ شہداء میں حسن ابو ریا، رقیہ ابو ریا، محمد ابو ریا، غنا ابو ریا، اور نور ابو ریا شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جب بیوی زیادہ کمانے لگے تو مرد اداس کیوں ہوجاتے ہیں؟
حالیہ حملوں کا اثر
لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 19 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد شہداء کی تعداد 2 ہزار 653 تک پہنچ گئی ہے۔ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق، جمعہ کے روز اسرائیلی حملوں میں لبنان میں 19 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے ساتھ ہی گزشتہ سال سے جاری اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے تنازع میں شہادتوں کی تعداد 2,653 ہوگئی ہے۔
صحافیوں کی ہلاکت
گزشتہ روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج نے ایک کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا، جہاں صحافی قیام پذیر تھے، جس میں 3 صحافیوں کی جانیں گئیں۔