ایم کیو ایم کا سندھ ہائی کورٹ کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرانے کے حکم کا خیرمقدم

ایم کیو ایم کا سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم نے سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ایم ڈی کیٹ 2024 کے امتحان کو کالعدم قرار دینے اور ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ عدالت کا یہ فیصلہ جعلی ٹیسٹ کے انعقاد اور انتظامیہ کی نااہلی پر مہر ثبت کرتا ہے۔ پارٹی کی جانب سے اس فیصلے کو "حق پرستی کی جیت" قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان آمد پر کوئی ویزہ فیس نہیں ہوگی، وفاقی وزیر داخلہ

حکومتی اصلاحات کی ضرورت

ایم کیو ایم کے ترجمان نے کہا کہ یہ فیصلہ ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست نمائندوں، لیگل ایڈ، اور طلبہ کے والدین کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔ پارٹی نے اس موقع پر تمام متاثرہ طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ ہر ممکن فورم پر ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔

نئے امتحان کی شفافیت کی ضمانت

ایم کیو ایم نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے شفاف انعقاد کو یقینی بنایا جائے تاکہ نوجوانوں کا حق کسی مافیا یا متعصب انتظامیہ کی جانب سے ضائع نہ ہو۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...